Untitled 97

سندھ ہائیکورٹ:جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
tariq mehmood jahangiri
دوران سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ ہم کیسے کسی کی عزت کیسےداؤ پر لگاسکتے ہیں۔ کسی کی ساری زندگی کی کمائی داؤ پرلگی ہوئی ہے۔

وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں کل ہی نوٹس ملاہے ہمیں جواب کےلیے وقت درکار ہے.

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آج ہم آپکی بات مان جائیں اورکل ایکشن ہوجائے تو کون ذمہ داری لے گا؟ آپ لوگوں نے انکےخلاف ایکشن لینے سے قبل کوئی نوٹس دیا تھا؟.

بعد ازاں عدالت نے ڈگری کی منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرکے کیس کی مزید سماعت 24 اکتوبر کےلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں