415302 1881000 updates

ملتان کی قریبی تحصیل شجاع آباد بھی سیلاب کے نرغے میں‌ آ گئی

ملتان: ایک اور بڑی آبادی سیلاب کے نرغے میں آگئی، ضلع ملتان کی قریبی تحصیل شجاع آباد کی درجنوں بستیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بند پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

دریائے چناب نے جلالپور پیر والا میں تباہی مچانے کے بعد تحصیل شجاع آباد کا رخ کر لیا اور شجاع آباد میں گزشتہ رات دریائے چناب پر موضع دھوندو والا کے قریب 80 فٹ چوڑا شگاف پڑا جس کے نتیجے میں ملحقہ بستیوں میں پانی ہوتا ہوا شہر کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے موضع دھوندو بند کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی قریب آخری بند نہر بختو واہ کو آلے والی پل سے لیکر بگڑیں تک کے بند کو مضبوط کیا جارہا ہے تاکہ پانی کو شہر میں داخل ہونے سے بچایا جا سکے۔اچانک سیلابی ریلا بستیوں میں آنے سے لوگ شدید خوف و ہراس میں ہیں۔
415202 6703610 updates
شجاع آباد میں فلڈ بند ٹوٹنے سے موضع دھوندو ،گردیز پور ، نواں شہر ، خانپور قاضیاں ، چھجو شاہ والا ، موچی پورہ، پونٹہ، موضع سومن ، موضع خیر پور، رکن ہٹی اور وینس ماڑھا سمیت کئی بستیاں زیرآب آ گئیں۔دوسری طرف شجاع آباد شہرکو بچانے کیلئے آخری بند بختو واہ نہر کا رہ گیا جہاں سے شہر محض دو کلومیٹر دور ہے۔

قبل ازیں‌ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دریائے چناب پر سُپربند میں پڑنے والے 80 فٹ چوڑے شگاف کو پُر کرنے کے عمل کے دوران 3 مزدور بھی ریلے میں بہہ گئے ، ریسکیو کے عمل کے دوران 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر رانا قاسم نون سمیت تمام انتظامیہ موقع پر پہنچی اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی فلڈ بند کو مضبوط کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں