اسلام آباد:پاکستان جاپان اور امریکا سمیت بیس ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا، سینیٹ میںرپورٹ پیش کر دی گئی.
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گاڑیاںبرآمد کرنے کی تفصیلات پر مبنی تحریری رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ میں بتایا کہ پاکستان نے 2022ء سے اب تک 434 گاڑیاں برآمد کیں ہیں.
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سال 2022ء سے 23ء میں 100،سال 23 سے 24ء میں 107،اور سال 24 سے 25ءمیں 227 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیار گاڑیوں کی برآمد سے ایک ارب 41 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔
پاکستانی گاڑیاں جاپان، امریکا، چین، قطر، افغانستان، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، لبنان، لائبیریا اور کینیا سمیت 20 ممالک کو برآمد کی گئیں.
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑیاں 108 برآمد کنندہ کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی گئیں۔