Untitled 2025 07 10T195507.409

بغیر اجازت دوسری شادی، شوہرکی اپیل مسترد کر کے سزا برقرار رکھنے کا حکم

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کی اپیل مسترد کر تے ہوئے 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیاہے ۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے پہلی شادی 1999ء میں اور دوسری 2017ء میں کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر بیوی پرانی ہو جائے تو کیا نئی شادی کی گراؤنڈبن جاتی ہے؟ اگر عورتیں بھی ایسا کرنا شروع ہو جائیں تو معاشرے کا کیا حال ہو گا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ اپیل میں سزا کے خلاف آپ کی کیاگراؤنڈز ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ دعویٰ دوسری شادی سے پہلے کیا گیا یا بعدمیں؟ملزم ک جانب سے چیف جسٹس کے سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا سکا۔

ملزم کی جانب سے بناء اجازت دوسری شادی کرنے پر بیوی کی جانب سے استغاثہ دائر کیا گیا تھا، جس میں‌مجسٹریٹ کی جانب سے سزا سنائی گئی اور سیشن کورٹ میںً‌اپیل بھی خارج کرکے سزا برقرار رکھی گئی تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں