Untitled 2026 02 20T083911.597

پہلی بیوی سے بناء‌اجازت دوسری شادی، دلہا، دلہن اور گواہان کے خلاف مقدمہ درج

چیچہ وطنی: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، دولہا، دلہن اور گواہوں کے خلاف مقدمہ درج، دو ملزموں‌کو گرفتار کر لیا گیا.

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں چک 14/11-L میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوند، دوسری بیوی اور نکاح کے گواہوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ دولہا اور دلہن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Untitled 2026 02 20T083917.489
تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ صدر پولیس کو عابدہ نامی خاتون نے درخواست دی کہ اس کے شوہر نے اس کی موجودگی اور اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی۔

تھانہ صدر پولیس نے میں 494، 148 اور 149 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ارسلان مسیح اور انتیا جاوید کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر گواہوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق چیچہ وطنی بغیر اجازت دوسری شادی کرنا قانوناً جرم ہے، اور متاثرہ خاتون کی درخواست پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں