Untitled 2025 11 06T022427.370

سردار محمد شمیم خان کی بطور کنٹرکیٹ چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع

گلگت: تین سالہ کنڑیکٹ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
Untitled 2025 11 06T022435.299
گلگت بلتستان کونسل کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان وچیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گورنرگلگت بلتستان کی مشاورت سے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 5 نومبر سے مؤثر ہوگی جو کہ 70 سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی۔

جسٹس سردار محمد شمیم خان 3 سال تک گلگت بلتستان میں عدالت عظمیٰ سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور کنٹریکٹ چیف جسٹس فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔Untitled 2025 11 06T022444.488

انکی مدت ملازمت مکمل ہونے پر نئی تعیناتی کے بعد وہ 70 سال کی عمر کی حد تک بطور چیف جج اپنے فرائض سر انجام دینگے۔

سردار محمد شمیم خان سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہیں‌اور جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ سے تعلق رکھتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں