لاہور : پنجاب حکومت نے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ کو تین سال کے لیے چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل مقرر کر دیا.

ان کی یہ تعیناتی کنٹریکٹ بنیادوںپر 3 سال کے لئے ہو گی. اس سے قبل سینیئر ممبر پنجاب سروس ٹربیونل عبدالرشید عابد سے چیئرمین کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے.
سجاد حسین سندھڑ طویل عدالتی تجربہ رکھتے ہیںاور ملتان سمیت صوبہ کے بہت سے علاقوںمیںمختلف عہدوںپر عدالتی فرائض سرانجام دے چکے ہیں.
ان کے پیش رو عبدالرشید عابد بھی مختلف عدالتی عہدوںپر کام کرنے کا طویل تجربہ رکھتے ہیںاور ملتان سمیت مختلف علاقوںمیںتعینات رہ چکے ہیں.