425474 5829390 updates

جسمانی اعضاء عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان

ویب نیوز:سعودی عرب میں اعضاء عطیہ کرنے والے 200 افراد کے لیے شاہی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اعضاء عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے.
Untitled 2026 01 16T205943.343
اعضاء عطیہ کرنے والے شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل (تھری کلاس) دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے اعزازات کا اعلان انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو بھی اعضاء کے عطیات دینے کی ترغیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں