کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی دوران نوجوان ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر خود انصاف کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا.
ملزم ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار سے بلدیہ ٹاؤن کے گنجان علاقہ میںواردات کر رہا تھا کہ اہل علاقہ نے موقع ملنے پر ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میںکامیاب ہو گیا.
کراچی میںآئے روز ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ عوام کو بھڑاس نکالنے کا موقع مل گیا اور بزرگ و جوانوںنے مل کر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کھمبے سے باندھ کر خود تفتیش کرتے رہے.
ملزم کی تشدد سے ہونے والی حالت موقع پر موجود خواتین سے دیکھی نہیںگئی اور رحم آنے پر اہل علاقہ کو اسے چھوڑنے کا کہتی رہیںکہ یہ بھی کسی ماںکا بیٹا ہے اور مقدس مہینے کے صدقے چھوڑ دیں.
تاہم اہل علاقہ کو کافی دیر تک رحم نہیںآیا اور اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ان ڈاکوؤںکو کیا ماہ رمضان کا خیال ہے اور جب یہ ڈکیت دوسرے لوگوںکو بے رحمی سے لوٹتے اور گولیاں مارتے ہیںتو کیا سوچتے ہیںکہ یہ بھی کسی ماںکے بیٹے ہیں.