Untitled 2025 10 24T235817.700

رزق کا ایک لاکھ ایکڑ زمین کی زرعی بحالی کا مشن جاری، بہاولپور میں کسانوں کی امداد شروع

ملتان: ایک ہفتہ قبل خانیوال سے شروع ہونے والی رزق کی "Seeding Good” مہم مزید تقویت پاتے ہوئے بہاولپور پہنچ گئی ہے۔

سماجی تنظیم رزق کا عہد ہے کہ ملک بھر میں کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے 100,000 ایکڑ زرعی زمین کو سیلاب کے بعد دوبارہ آباد کیا جائے۔ اس مہم کے تحت ہزاروں کسانوں کو زرعی سپورٹ پیکیج فراہم کیا جائے گا، جس میں زمین کی تیاری، بیج اور کھاد سمیت کسانوں کی تربیت بھی شامل ہوگی۔
Untitled 2025 10 24T235811.793
پہلے مرحلے میں یہ منصوبہ چار اضلاع میں 10,000 ایکڑ پر شروع کیا جا رہا ہے، جن میں خانیوال، بہاولپور، مظفرگڑھ اور ملتان شامل ہیں۔ ہر ضلع میں 6 سے 7 ہزار چھوٹے کسانوں کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد ایک مرتبہ پھر کاشتکاری شروع کر سکیں — جو بغیر مدد کے شاید اگلے 1 سے 2 سال تک ممکن نہ ہو پائے۔

پاکستان بھر میں چھوٹا کسان بری طرح قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ ان لاکھوں کسانوں کے پاس سرمایہ حاصل کرنے کا واحد ذریعہ آڑھتی ہوتا ہے۔ یہ آڑھتی کسانوں کو 40 سے 50 فیصد سود پر قرض دیتے ہیں، جسے اتارنا ان کے لیے تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

رزق نے پچھلے دو سالوں میں اپنے "کسان دوست پروگرام” کے تحت 800 سے زائد کسانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنایا ہے۔ بلا سود قرضوں اور آسان ادائیگی کے طریقوں کی وجہ سے نہ صرف ان کسانوں کے لیے سرمایہ دستیاب ہوا ہے بلکہ ان کی پیداوار میں 40 فیصد تک اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔

رزق کے چیئرمین، میاں فاروق احمد کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد اس پروگرام کو پورے ملک میں "Seeding Good” کے ذریعے مزید وسعت دی جا رہی ہے، کیونکہ زراعت صرف ایک پیشہ نہیں، یہ ہمارے لیے اور ہماری معیشت کے لیے ایک لازمی جزو ہے۔ ہم جو کر رہے ہیں، یہ صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ ہمارے کسانوں کو خود مختار بنانے کا عزم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں