Untitled 2025 07 19T155033.429

صدر پاکستان کو جنوبی پنجاب سے چیف جسٹس کا امتیازی سلوک روکنے کی درخواست

ملتان: ہائیکورٹ‌بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر سید ریاض‌الحسن گیلانی نے صدر پاکستان کو چیف جسٹس پنجاب کو جنوبی پنجاب کے سائلین اور وکلاء کے خلاف امتیازی سلوک اور اقدامات سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

سابق صدر ہائیکورٹ‌بار نے صدر پاکستان کو درخواست ان کے کنسلٹنٹ (لیگل افیئرز) عرفان قادر سے ملاقات میں‌ دی. Untitled 2025 07 19T154824.323

درخواست میں‌کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے خلاف متعصبانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

فی الوقت ہائیکورٹ سے مصدقہ نقول حاصل کرنے کی درخواست پر، کورٹ فیس 500 روپے صرف بنچز پر مقرر کی گئی ہے جبکہ پرنسپل سیٹ پر یہ فیس صرف 50 روپے ہے۔یہ جنوبی پنجاب کے سائلین اور وکلاء کے ساتھ واضح امتیازی سلوک ہے۔

اسی طرح، جنوبی پنجاب کے وکلاء کی طویل جدوجہد کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے 24.12.2024 کو ملتان بنچ پر ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت کی اجازت دی تھی، لیکن چیف جسٹس پنجاب نے جنوبی پنجاب کے خلاف متعصبانہ رویہ کی وجہ سے 7 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا اور ملتان کے سائلین اور وکلاء کو مذکورہ سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

اس لئے صدر پاکستان سے گذارش ہے کہ چیف جسٹس پنجاب کو جنوبی پنجاب کے سائلین اور وکلاء کے ساتھ امتیازی سلوک سے روکا جائے اور انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ لاہور کے لوگوں کے برابر سلوک کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں