اسلام آباد:ملک کےماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس سے متعلق نئی لیبارٹری رپورٹ جاری کر دی گئی .
ملک بھر کے127 میں سے 103 نمونے پولیو سے پاک قرار پائے، صرف 24 نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب ، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیو سے پاک نکلے ۔
جنوری میں قومی ادارہ صحت کو 87 اضلاع سے 127 ماحولیاتی نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ پنجاب کے تمام 31 نمونوں کی رپورٹ منفی رہی، سندھ کے 29 میں سے 18 نمونوں میں پولیو مثبت آیا ۔
بلوچستان کے 21 نمونے منفی ، 2 مثبت نکلے، جبکہ خیبرپختونخوا کے 34 میں سے صرف 4 نمونوں میں پولیو وائرس مثبت نکلا ۔
