Untitled 2026 02 11T175353.020

خلیجی ممالک سے 38 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے کی رپورٹ پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران 38 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
Untitled 2026 02 11T175400.042
سب سے زیادہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا۔قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق سعودی عرب سے 27 ہزار 692 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے.

متحدہ عرب امارات سے 6 ہزار 794، عمان سے 2 ہزار 537، بحرین سے 786، قطر سے 644 اور کویت سے 163 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

بھیک مانگنے کے الزام میں 780 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جن میں سے 767 کا تعلق سعودی عرب، 10 کا یو اے ای، 2 کا قطر اور ایک کا عمان سے تھا۔

اسی طرح منشیات کے مقدمات میں ایک ہزار 25 جبکہ چوری میں ملوث 109 پاکستانیوں کو مختلف خلیجی ممالک سے نکالا گیا۔

اس کے علاوہ غیر قانونی داخلے پر 4 ہزار 872 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں