کراچی : پانی کی آلودگی کو کم کرنے کیلیے کراچی کی ہونہار طالبات نے ایسی فلوٹنگ ویٹ لینڈز بنائی ہیں جسے عالمی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
آئی بی اے یونیورسٹی کی طالبات کے ایک گروپ نے ایسی فلوٹنگ ویٹ لینڈز تیار کی ہیں جو پانی میں تیرتے ہوئے آلودگی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ان ہی کامیاب طالبات کو مدعو کیا گیا جو ندی کے گندے اور آلودہ پانی پر بانس کے سانچے پرپودے لگا کر اس کی کثافت اور آلودگی کم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے ٹیم لیڈر نازش ابڑو اور ٹیم ممبر علیزے علی عظمت نے اپنے شاندار کارنامے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔ اس علاوہ دیگر ٹیم ممبرز میں عریشہ اسلم، آمنہ لاکھا بھی شامل ہیں۔