414087 4208553 updates

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ

ویب نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ورلڈکپ کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق ویمن ورلڈکپ کے لیے انعامی رقم میں 297 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 13.88 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو رواں سال 4.48 ملین ڈالر ملیں گے جو 2022 کے 1.32 ملین کے مقابلے میں 239 فیصد زیادہ ہیں۔
414087 4767158 updates
اس کے علاوہ ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 2.24، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر ملیں گے، ویمن ورلڈکپ ٹیم میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی۔

آئی سی سی کے مطابق گروپ اسٹیج کے ہر میچ کی جیت کی صورت میں 34 ہزار314 ڈالرکا انعام ہے۔اس کے علاوہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر7 لاکھ،ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

آئی سی سی ویمن ون ڈے ورلڈکپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔

اس بار ٹورنامنٹ میں‌شریک تمام ٹیمیں بڑی انعامی رقم کی حقدار بنیں‌گی، جس کو سپورٹس حلقوں نے خواتین کے لئے کھیلوں کے میدان میں‌آنے کے لئے حوصلہ افزاء اقدام قرا دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں