Untitled 2026 02 02T194500.553

خاوند کے لاپتہ یا قید ہونے پر مدت مقرر، فسخِ نکاح کی اجازت دینے کی سفارش

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل نے خاوند کے لاپتہ ہونے پر 2سال بعد فسخِ نکاح کی اجازت دینے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا،جس میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی.
Untitled 2026 02 02T194506.104
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملے قابلِ مذمت ہیں ۔

اعلامیہ میں خاوند کے لاپتہ ہونے پر 2سال بعد فسخِ نکاح کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ، نفقہ نہ ملنے پر ایک سال بعد فسخِ نکاح ممکن ہو گا ،خاوند قید ہو تو3 سال بعد عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں‌کہا گیا کہ غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں