412470 1772194 updates

راولپنڈی: سسرال میں مبینہ تشدد سے کوٹ ادو کی رہائشی بہو جاں بحق، شوہر گرفتار

راولپنڈی: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے قریب پیش آیا جہاں سسرالیوں کےمبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوئی تاہم سسرال والوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی۔

پولیس کا کہناہےکہ پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی تاہم والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر جب کوٹ ادو گئےتو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے،تو راولپنڈی پولیس کو اطلاع کردی، پولیس نے لاش دوبارہ راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا اور شوہر کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ خاتون کی میت کو دوبارہ راولپنڈی لے گئے، جہاں پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 اگست کو متوفیہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے ہسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گرکر سر اور جسم پر چوٹیں لگنے کا بتایا، 14 اگست کو ثمینہ کے دم توڑنے پر نعش تابوت میں بند کرکے خاموشی سے کوٹ ادو لے گئے، دوران غسل خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔

ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو کوٹ ادو میں پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، ملزم کی راولپنڈی منتقلی کے حوالے سے کوٹ ادو پولیس سے رابطہ جاری ہے، پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ ملنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا، واقعہ پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا ہے، تمام معاملے کو دیکھا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں