راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ کے متن کے مطابق وکلاء کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلاءنے واقعےکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔
متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہیں پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہیں دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی، جس کے بعد وکیل نے فون کرکے 10سے 15 وکلاء کو موقع پر بلالیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق وکلاء نے ٹریفک وارڈن سےبدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
مقدمہ پر وکلاء تنظیموں نے احتجاج کرتےہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے اور پولیس حکام سے مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے.