Untitled 2025 12 20T093053.701

راولپنڈی: دو بیٹیوں‌کو قتل کرنے والے ملزم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

راولپنڈی: ٹینچ بھاٹہ کے محلہ نورانی میں اپنی ہی دو کمسن بیٹیوں کو بے دردی سے قتل اور اہلیہ کو شدید زخمی کرنے والے ملزم عثمان انور کو عدالت نے دو بار سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق 15 جولائی 2024ء کو صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان عثمان انور نے تیز دھار خنجر سے اپنی 3 سالہ بیٹی لاریب، 9 سالہ بیٹی انوش اور اہلیہ عائشہ پر حملہ کیا۔ اس سفاکانہ واقعے میں دونوں کمسن بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ اہلیہ شدید زخمی حالت میں رہنے کے بعد صحتیاب ہو گئی.Untitled 2025 12 20T092333.303

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ آر اے بازار میں درج کی گئی، جبکہ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر HIU سہیل بھٹی نے کی۔

ابتدائی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم کی عدالت میں ہوئی جسکا ٹرائل لگ بھگ ایک سال تین ماہ ہوا بعد ازاں کیس ماڈل کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج محترمہ افشاں اعجاز صوفی کے روبرو زیرِ سماعت رہا۔

دورانِ سماعت مقدمہ کا ایک چشم دید گواہ اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہو گیا اور ملزم کے حق میں بیان ریکارڈ کرایا.

نامزد پراسکیوٹر عقیل اعوان نے سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی کی۔

تمام شواہد، گواہوں کے بیانات اور پراسیکیوشن کی پیروی کی بنیاد پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عثمان انور کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت دو بار سزائے موت اور دس، دس لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ دفعہ 324 کے تحت پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی .

اپنا تبصرہ لکھیں