seminary chakwal rape 1

17 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار، تاخیر پر ایس ایچ او معطل

کراچی: گلشن معمار کے علاقہ میں 17 برس کی گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کےمطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہےجبکہ واقعہ میں رہائشی اپارٹمنٹ کے یونین کا سابق صدر ملوث نکلا،پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
Untitled 2025 12 14T044958.911
متاثرہ لڑکی نے میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ تین ملزمان نے اسے اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی نے متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لڑکی کے اہلخانہ نےالزام عائد کیا کہ پولیس مقدمے کے اندراج میں ٹال مٹول سےکام لیتی رہی اور انہیں ہراساں بھی کیا گیا۔

واقعہ پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او گلشن معمار کو معطل کر دیا۔

آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد واقعہ کا مقدمہ زیادتی، اغواء اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں