punjab assembly 2 1

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ کل پیش کیا جائے گا

لاہور: پنجاب کا 1202 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیر کے روز ( کل ) پیش کیا جائے گا ۔

پنجاب کا بجٹ 26-2025ء کل 16 جون بروز پیر پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ پیش کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت اسمبلی کے 2 سیشنز ہوں گے۔

بجٹ میں اربن ڈیویلپمنٹ کے لئے 145 ارب جبکہ محکمہ بلدیات کے لیے 142 ارب روپے کی تجویز رکھی گئی ہے اور روڈ سیکٹر پر 120 ارب اور ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پر 90 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

پنجاب بجٹ میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے لیے 70 ارب رکھنے کی تجویز جبکہ سکول ایجوکیشن 100 ارب اور ہائر ایجوکیشن کیلئے 25ارب ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور گورننس اینڈ آئی ٹی کیلئے 40 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں 892 ارب 78 کروڑ کی لوکل فنڈنگ اور 184 ارب 49 کروڑ کی فارن فنڈنگ شامل ہے۔

اس ضمن میں‌توقع کی جا رہی کہ پنجاب حکومت کے اعلانا ت کے مطابق بجٹ‌ٹیکس فری ہوگا.

اس طرح بجٹ‌میں‌سرکاری ملازمین کے لئے بھی اچھا پیکیج دئیے جانے کی توقع بھی ظاہر کی جارہی ہے.

بجٹ‌اجلاس کے موقع پر اتحادی جماعتوں کے لیے ناشتے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں