Mrym Nwz 2

پنجاب کی اپنی ائیرلائن؛ جنوبی پنجاب میں‌دو نئے ائیر پورٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کابینہ کے وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں‌ہونے والے اجلاس میں پنجاب کی ائیرلائن اور جنوبی پنجاب میں‌دو نئے ائیر پورٹ بنانے کے حتمی فیصلے بھی زیر غور لائے گئے.

پنجاب کابینہ نے بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا.جس کے لئے پلان کی تشکیل اور دیگر تیکنیکی اور مالی معاملات کے لئے مختلف تجاویز زیر غور لانے کے بعد متعلقہ اداروں سے حتمی تجاویز اور آراء بھی لینے کا فیصلہ کیا گیاہے،

اس طرح‌ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر سٹرپ کی تعمیر کے لئےفنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی، جس سے بڑے پیمانے پر عوامی مشکلات کم ہونے، خطے کو نئی صحت کی سہولت حاصل ہونے اور کئی زندگیاں‌بچانے جیسے اقدامات کا امکان پیدا ہو گا.

دریں‌اثناء پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا. جس میں‌ ائیر لائن سروس کے آغاز، مالی معاونت، مالی مفاد اور صوبے کو حاصل ثمرات کا جائزہ لیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں