411806 5164306 updates

پنجاب:صفائی فیس لاگو کرنے کی تیاریاں‌مکمل، 15 ارب روپے ٹارگٹ مقرر

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سےلےکر 5 ہزار روپے تک سینیٹیشن فیس عائدکی جائےگی، یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی، بلنگ کاسلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائےگا۔

رہائشی مکانات کے لیے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ہے، 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

10 مرلہ کے لیے ایک ہزار روپے، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کے لیے 2 ہزار جبکہ 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کےلیے 5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

سمال بزنس کے لیے 500 روپے، میڈیم بزنس کے لیے ایک ہزار روپے اور لارج بزنس کے لیے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

شہری فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے، حکومت کا پہلا سالانہ ہدف 15 ارب روپے کی وصولی ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں‌ پہلی بار صفائی ٹیکس کا نفاذ کیا جا رہاہے.

دوسری جانب پنجاب میں‌پہلے سے موجود صفائی کا نظام ابتری کا شکار ہے اور اداروں‌کی دعوؤں‌کے برعکس شہروں‌ کے مرکز میں‌بھی کوڑے کے ڈھیر جابجا نظر آتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں