لاہور: پنجاب میں رواں برس کے پہلے 3 ماہ کے دوران 38 ہزار سے زائدافراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔
پنجاب میں ماہ جنوری سےمارچ کےدوران 38,586 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے.تین ماہ کےدوران جنوبی پنجاب سےسب سےزیادہ کیسز رپورٹ ہوئے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع رحیم یارخان سے 3712، ڈی جی خان سے 2865، راجن پور سے 2759 واقعات رپورٹ ہوئے،رحیم یارخان سےکل کیسز کے 10 فیصد رپورٹ ہوئے۔
اس طرحمظفر گڑھ سے 1927 کیسز، وہاڑی سے 1887، ملتان سے 1635 اورجھنگ سے 1475 کیسسز رپورٹ ہوئے، جنوبی پنجاب سےکل کیسز کے 44 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد سےرواں برس کتے کےکاٹنےکے 3676، ،اوکاڑہ سےکتےکےکاٹنے کے 2169 واقعات سامنےآئے، لاہورسے 1635افراد آوارہ کتوں کانشانہ بنے،ساہیوال 1416 کیسزرپورٹ ہوئے.
