Untitled 2026 01 15T203252.723

پنجاب:گھروں میں چوری کی واردات،سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم

ویب نیوز:گھر میں چوری کی واردات پنجاب میں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم قرار دیدیا گیا ، 67 ہزار سے زائد گھروں میں ہونے والی چوری کی وارداتوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب بھر میں منظم جرائم میں گھروں میں چوری کی واردات سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم رہی.
Untitled 2026 01 15T202829.063
صوبہ میں سال 2025ء کے دوران چوری کی 67 ہزار 381 وارداتیں ہوئیں ، ایک دن میں اوسطا 185 سے زائد گھروں میں چوری ہوتی رہی.

لاہور میں گزشتہ سال کے دوران 22 ہزار 584 چوری کی وارداتیں ہوئیں، ملتان میں 4957 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، فیصل آباد میں سال بھر کےدوران 4881 گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

پولیس حکام کے مطابق گھروں میں چوری کی سب سے زیادہ وارداتیں موسم گرما میں ہوئیں، روک تھام کیلئے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری سمیت دیگراقدامات کیےجارہےہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں