لاہور: پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے مانگ لیے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کی رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب روپے جاری کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو 2000 ماہانہ سبسڈی دینےکا تخمینہ لگایا ہے۔
ذرائع محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دےگی.
بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرزنے رجسٹریشن کرا لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 1980 سے اب تک پنجاب میں 5 کروڑ کے قریب موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں.
پنجاب میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا آغاز ہوگا۔
