punjab govt

پنجاب حکومت کا مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل روکنے کا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نےمینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اورکمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا،محکمہ داخلہ نے مینوئل اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام سابقہ احکامات فوری طورپر کالعدم قرار دیدئیے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق انفرادی،ادارہ جاتی اورسکیورٹی کمپنیوں کےمینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن وکمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا گیا اور نیاحکم نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ نےمینوئل اسلحہ لائسنس کےحوالے سےتمام سابقہ احکامات فوری طورپرکالعدم قراردیتے ہوئے تمام ڈویژنل کمشنرزاورایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل سے مارچ تا نومبرکمپیوٹرائزڈ کئےگئے اسلحہ لائسنس بارے رپورٹ طلب کر لی۔
Untitled 2025 11 13T083251.654
پنجاب میں غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے اورڈی ویپنائزیشن مہم کیلئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے مفصل رپورٹیں 13 نومبر کی شام تک طلب کرلی گئیں۔

محکمہ داخلہ نے2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسزکی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا،مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020ء تھی،دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے تھے۔بعد ازاں پنجاب حکومت نےمینوئل اسلحہ لائسنس کے حامل شہریوں اوراداروں کو کمپیوٹرائزیشن کیلئےآخری موقع فراہم کیاتھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں