427262 1315405 updates

پنجاب حکومت نے بسنت کی تقریبات کے وقت میں‌7 گھنٹے اضافہ کر دیا

لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5 بجے تک بڑھا دیا۔
punjab kite flying allow 1
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پیغام میں کہا لاہور میں بسنت کی شاندار تقاریب،جشن، اتحاد اورخوشیوں کو دیکھتے ہوئے تقریبات کا وقت صبح 5 بجے تک بڑھا دیا ہے.

یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیےانعام ہےجنہوں نےبسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔
Untitled 2026 02 08T164311.475
وزیراعلی نےکہا براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں،بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، اورتمام ہدایات پر عمل کریں۔ آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 6 سے 8 فروی تک بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے باقاعدہ ایس او پیز بھی جاری کی گئی تھیں۔

بسنت کی تقریبات میں ناصرف مقامی افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارتکار بھی بسنت کے رنگ میں رنگے نظر آئے اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں