لاہور: پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پرائمری، ایلمینٹری، ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5 ہزار سے 12 ہزار 500 روپے تک الاؤنس دیا جائیگا۔
پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5 ہزار الاؤنس ملے گا، ایلمینٹری سکولوں کےاساتذہ کو7500، ہائی سکول اساتذہ کو 10 ہزار ملیں گے۔ ہائیر سکینڈری سکولوں کے اساتذہ کو 12,500 الاؤنس ملے گا۔
محکمہ تعلیم کا مؤقف ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے الاؤئنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الاؤنس سے سکولوں کا رزلٹ بھی بہتر ہونے کی توقع ہے.
اساتذہ کو اچھی کارکردگی دکھانے پر الاؤنس دینے سے بہتر نتائج ملنے اور سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے.
