لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبا کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی۔سیلاب متاثرہ علاقوں کے تمام طلبا کی ایک سمسٹرکی فیس اور متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلبا کی داخلہ فیس معاف کردی گئی۔ متاثرہ اضلاع میں تمام یونیورسٹیزمیں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع کردی گئی۔
سیلاب متاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ میں فیس معاف نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلبا کی سال اول کی فیس معاف کردی گئی۔ ہونہار سکالرشپ کیلئے درخواست دینےکی آخری تاریخ بھی ایک ماہ تک بڑھا دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ طلبا کے والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اورنوجوانوں کی سہولت کیلئے پیکج دیا، سیلاب کی تباہی کے دوران بچوں اوربچیوں کی تعلیم متاثرنہیں ہونے دوں گی، پوری کوشش ہے سیلاب متاثرین کی پوری مدد یقینی ہو، جلد بحالی اور نقصانات کا ازالہ ہو۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سینکڑوں طالب علم بے گھر ہونے کے ساتھ تعلیمی اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں.