لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن ‘ائیر پنجاب’ کی منظوری دے دی، حکومت پنجاب پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن ”ایئر پنجاب“ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لئے تیار.
پہلی صوبائی ایئر لائن "ایئر پنجاب“ کا منصوبہ خصوصی اجلاس میں پیش کر دیا گیا – جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی.
حکومت پنجاب کی جانب سے منظوری کے موقع پر "فضا میں بلند پرواز ، زمین پر تیز ترین رفتار -پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے عزم کا شاہکار ” کانعرہ بھی دیا گیا ہے-
”ایئرپنجاب“ کے لئے فوری طور پر چار ایئر بس طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے نیز ابتدائی طور پر ”ایئر پنجاب“ اندرون ملک (ڈومیسٹک) پروازیں شروع کرے گی ،
ایک سال کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد ”ایئر پنجاب“ بیرون ملک پروازیں بھی شروع کر سکے گی.
”ایئر پنجاب“ کے لئے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لئے فوری انتظامات کا حکم دینے کے ساتھ ”ایئر پنجاب“ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لئے ضروری انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے-
اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بلٹ ٹرین کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ تقریباً اڑھائی گھنٹے تک رہ جائے گا.
مریم نواز نے ‘ائیر پنجاب’ کو ملک کی بہترین ائیر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی جاری کی۔
