پنجاب: تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں ای مارکنگ اور بائیو میٹرک کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام بورڈز میں امتحانات کی ای مارکنگ کی جائے گی جبکہ امتحانی مراکز پر حاضری کے لیے بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائے گا۔
Untitled 2025 12 19T063257.276
چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات پنجاب مزمل محمود نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ کا عمل متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 2026ء میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کمپیوٹر امتحانات سے اس منصوبے کا پائلٹ مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

مزمل محمود کے مطابق صوبے بھر کے تمام امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل حاضری کا نظام نصب ہوگا اور تمام طلبا کی حاضری بائیومیٹرک کے ذریعے لی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل اصلاحات کا یہ منصوبہ آئندہ تین برس میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے لیے یکساں سوالات کا مرکزی بینک بھی قائم کیا جائے گا، جس سے امتحانی معیار میں بہتری اور یکسانیت پیدا ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں