punjab bar council

پنجاب بار کونسل؛ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر، الیکشن بورڈ اور باڈی ممبران کے لائسنس معطل

لاہور: پنجاب بار کونسل نے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر بابر مرتضی، الیکشن بورڈ اور متنازعہ باڈی ممبران کے لائسنس معطل کر دئیے.
Untitled 2026 03 14T110410.549
پنجاب بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کو لائسنس معطل کرنے کیلئے ریفرنس بھی بھجوا دیا.

فیصلے کے مطابق 28 فروری 2026ء کو راجہ عامر خان ایڈوکیٹ کی درخواست پر صدر کی حد تک انتخابی نتیجہ معطل کیا گیا تھا، اس فیصلے کو امیدوار بابر مرتضیٰ اور صدر الیکشن بورڈ لہراسب گوندل کو مطلع کیا گیا اور نوٹس دئیے گئے.

فیصلے میں‌کہا گیا ہے کہ نوٹس اور فیصلے کے علم کے باوجود صدر الیکشن بورڈ اور امیدوار بابر مرتضیٰ نے فیصلے پر عمل نہیں کیا اور بابر مرتضیٰ نے غیر قانونی طور پر خود کو بار کا صدر ظاہر کیا جو پنجاب بار کونسل کے فیصلے کی توہین کے مترادف ہے.Untitled 2026 03 14T110511.676
پنجاب بار کونسل وکلاء کے تمام امور کی ریگولیٹری باڈی ہے اور ہائیکورٹ بار الیکشن سے متعلق پنجاب بار کے فیصلے کی خلاف ورزی مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتی ہے۔

پنجاب بار کونسل کے واضع فیصلے کی خلاف ورزی سے صدر الیکشن بورڈلہراسب گوندل اور بابر مرتضیٰ فیصلے کی توہین کے مرتکب ہیں لہذا ان کے لائسنس معطل کئے جاتے ہیں.

فیصلے میں‌کہا گیا ہے کہ چونکہ الزام علیہ سپریم کورٹ میں وکالت کرتے ہیں، اس لئے پاکستان بار کونسل میں ان دونوں وکلاء کے لائسنس معطل کرنے کی کاروائی کا ریفرنس بھیجا جائےگا تاکہ قانون کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کاروائی کرے.

اپنا تبصرہ لکھیں