Untitled 2025 10 08T000624.660

پنجاب بار کونسل انتخابات؛ ملتان ڈویژن کی 9 نشستوں کے لئے 48 امیدوار

ملتان: پنجاب بار کونسل کے یکم نومبر کو ہونے واے انتخابات کے لئے ملتان ڈویژن کی 9 نشستوں کے لئے 48 امیدواروں‌نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں.

پنجاب بار کونسل کی جانب سے امیدواروں کی جاری فہرست کے مطابق ملتان ڈویژن کے گروپ آف ڈسٹرکٹ میں‌ شامل 4 اضلاع کی 9 نشستوں کے لئے 48 امیدواروں‌ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.

ملتان کی 4 نشستوں کے لئے 24 امیدوارخواجہ قیصر بٹ،عمران رشید ،رانا طفیل احمد نون، محمد اعجاز، سید محمد یوسف اکبر نقوی، رانا محمد ندیم کانجو، محمد ارشد، مختار احمد خان، ملک محمد اکرم بھٹی، سجاد حیدر، ملک سجاد حیدر میتلا، محمد رمضان، سید بدر رضا گیلانی، ظل فاطمہ، شیخ تنویر احمد، محمد مالک خان لنگاہ، ملک حیدر جمال میتلا، رانا معراج خالد ،افتخار ابراہیم طاہر ،محمد سعید، شاہد حسین، چوہدری محمد اسلم، محمد حسین بابر اور ملک شبیر احمد شامل ہیں.

خانیوال کی 2 نشستوں کے لئے 9 امیدوارعبدالعزیز خان پنیاں، سعید اقبال، رانا اخلاق احمد خان، راشد محمود، راؤ سلطان احمد، سجاد حسین ٹانگرہ، ملک عمر دراز خالد، ملک محمد طارق نوناری اور احمر حسین چیمہ میدان میں‌ہیں.

وہاڑی کی 2 نشستوں کے لئے 8 امیدواروں محمد عامر اسلم، شیراز رضا، چوہدری شفقت علی، چوہدری محمد اشرف، محمد ناصر جاوید، محمد زاہد خان کھچی، محمد خالد فاروق اور سلمان یوسف نے کاغذات جمع کرائے ہیں.

لودھراں کی ایک نشست کے لئے 7 امیدوار رانا لیاقت علی خان، رانا محمد اقبال نون، محسن رضا، عبدالقیوم، محمود احمد، شوکت علی اور میاں مظہر حسین مدمقابل ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں