Untitled 2025 08 22T182323.285

پنجاب بار کونسل: انتخابی امیداوروں‌کا اجلاس 26 اگست کو طلب

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ریٹرننگ آفیسر پنجاب بار کونسل الیکشن 2025ء نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات 2025ء کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کا اعلان کیا ہے۔

یہ اجلاس ریٹرننگ آفیسر پنجاب بار کونسل محمد امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

اجلاس بروزمنگل ، 26 اگست 2025ء کو 11 بجے صبح جاوید اقبال آڈیٹوریم، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور میں‌طلب کیا گیا ہے.

اجلاس میں ریٹرننگ آفیسر / ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پنجاب بار کونسل کے آئندہ انتخابات 2025ء کے حوالے سے نہایت اہم امور پر گفتگو کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام امیدواران سے بھر پور شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید برآں، پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے تمام صدور سے بھی التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی بار کے امیدواران کو اس اجلاس کی اطلاع دیں تا کہ اُن کی بر وقت شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں