ملتان: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملتان کے سیینئر صحافی ملتان ارشد ملک کی پر اسرار گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی، اس حوالے سے ملتان کے سیینئر صحافیوں پر مشتمل وفد نے سرکٹ ہاؤس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اور ارشد ملک کی پر اسرار گمشدگی بارے اپنی تشویش کا اظہار کیا.
جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کمشنر ملتان اور پولیس حکام سے اس بارے رپورٹ طلب کر لی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد کو سینئر صحافی ارشد ملک کی فوری محفوظ بازیابی کی یقین دہانی کرائی.
وفد میں سیینئر صحافی رؤف مان ، مظہر جاوید، نثار اعوان، مظہر خان، اشفاق احمد ، ممتاز نیازی ، خالد محمود کھاکھی، عاصم تنویر، جنید انور، وسیم خان بابر، عون عباس و دیگر شامل تھے.
قبل ازیں ایک وفد نے مسلم لیگ ن کے کنونشن میں بھی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی تھی، جس میں اختر شیخ، یوسف عابد، انیلہ اشرف ، رفیق قریشی، رانا عرفان الاسلام، یاسر مجید، بابر چوہدری، بلال نیازی، مکرم علی خان، عمر فاروق، ثقلین نقوی، سہیل قریشی، دلزیب آکاش ، شکیل چوہدری، مہتاب حیدر، سہیل نیاز و دیگر بھی شامل تھے.
قبل ازیں ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سیینئر صحافی و ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک کی تین روز سے پر اسرار گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا او ریلی نکالی گئی ، جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ، احتجاجی مظاہرین نے نعرے بازی کی اور ارشد ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا.
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیینئر صحافی ارشد ملک کو پر اسرار طور پر غائب ہوئے تین روز گزر چکے ہیں، پولیس ، ایف آئی اے سمیت سرکاری محکموں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں لانا انتہائی افسوسناک ہے، صحافیوں نے کہا کہ ارشد ملک کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ، مظاہرین نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت سی پی او، ڈپٹی کمشنر و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے اور اس پر اسرار گمشدگی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.
مظاہرے میں ملک شہادت حسین ، نثار اعوان، مظہر خان، رؤف مان ، اختر شیخ، اشفاق احمد ، ناصر زیدی،خالد چوہدری، شریف جوئیہ، طارق چوہدری، خالد محمود کھاکھی، انجم خان پتافی، اعظم ملک، جنید انور، بلال خان نیازی، عون عباس، شاہد سٹھو، انیلہ اشرف، یوسف عابد، وسیم خان بابر، بابر چوہدری، محبوب ملک، عامر عاربی، ، یاسر بھٹی، امیر زمان بھٹی، دلزیب آکاش ، چوہدری عبد الوسیم، عاصم شیرازی، رانا عبدالروف، امتیاز اعوان، عمر فاروق، ثقلین نقوی ،ملک عمران، صالحہ ملک، چوہدری اشرف جاوید و دیگر نے شرکت کی.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ارشد ملک کو بازیاب کرانا چاہیئے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.