Untitled 75

پنجاب اسمبلی: جائیدادکی تقسیم سے متعلق ترمیمی بل 2025 کمیٹی کے سپرد

لاہور: پنجاب اسمبلی میں جائیدادکی تقسیم سےمتعلق ترمیمی بل 2025 کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

پنجاب پارٹیشن آف امویبل پراپرٹی ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنےآگئیں،ترامیم کےتحت زرعی رقبے سے زیادہ تعمیر شدہ حصےوالی جائیداد کا اختیار سماعت سول عدالت کو حاصل ہوگا۔

بل کےمتن میں کہاگیاکہ زیادہ تعمیرشدہ رقبےوالی جائیدادکےمقدمات سول کورٹ سنےگی،زرعی رقبے سے زیادہ تعمیر شدہ حصےوالی جائیدادکا فیصلہ سول عدالت کرے گی،ترمیم کے بعد ایسےمقدمات میں صرف سول عدالتوں کواختیارحاصل ہوگا، بل کےتحت ’ڈگری‘ کی جگہ’پریلیمنری ڈگری‘کا لفظ شامل کیاگیا۔

بل کےمطابق پراپرٹی میں شریک مالکان کےاتفاق نہیں ہونےپرعدالت ثالث مقررکرےگی،شریک مالکان کی رضا مندی نہیں ہونے پر عدالت خودجائیداد کی تقسیم کا عمل کرائےگی،بل سے مخلوط زرعی اور تعمیرشدہ جائیداد کےمقدمات کا ابہام ختم ہوگا۔

ممبرپنجاب اسمبلی امیرمحمدخان نےبل پنجاب اسمبلی کےگزشتہ اجلاس میں پیش کیا،اسپیکر ملک محمد احمدخان نے بل پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا.

جائیداد کی تقسیم سےمتعلق ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کوموصول ہوگیا،ترمیمی بل کےتحت کمرشل یا رہائشی تعمیر شدہ رقبے والی جائیداد کے مقدمات سول کورٹ کے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔

بل کے مطابق جائیداد کی تقسیم میں‌تنازعات کے خاتمے اور عدالتوں پر بوجھ کم ہونے کے ساتھ شہریوں‌کے لئے بھی آسانی پیدا ہو گی.

اپنا تبصرہ لکھیں