لاہور: ہائیکورٹ لاہور نے صوبہ بھر میں سے 19 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 21 میںڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی ہے.
اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹکی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن میںجائے تعیناتی کے مطابق او ایس ڈی سیشن کورٹ لاہور خالد محمود چیمہ، گوجرہ کے وسیم مبارک، پنڈی بھٹیاں کے محمد جمیل، بھلوال کے عامر شہباز میر ،جہلم کے رضوان الحق، لاہور کے رفاقت علی، تاندلیاں والا کے احمد نواز خان اور ساہیوال کے محمد فرخ حمید شامل ہیں.
ترقی پانے والوں میں اس وقت ننکانہ میں تعینات عابد علی، جھنگ کے شہزادہ مسعود صادق، دنیا پور کے محمد رضوان عارف، بہاولپور کے محمد سلیم اقبال، وزیر آباد کے محمد ندیم، سیالکوٹ کے محمد مسعود حسین اور لیاقت علی رانجھا، کامونکی کے طارق محمودم سرگودھا کے مزمل موسیٰ، لاہور کے محمد سلیمان اور جھنگ کے ملک عابد حسین شامل ہیں.