لاہور: ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے 14 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم جاری کر دیا ہے.
اس ضمن میںرجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے چیف جسٹس کی ہدایت پر آج باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے.
ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ (بی ایس-21) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
ترقی پانے والے ججز میں گوجرانوالہ میںتعینات شفقت اللہ خان، مبشر ندیم خان (علی پور)، افتخار احمد (شکر گڑھ)، ممتاز احمد (ملتان)، خالد سعید وٹو (سیالکوٹ)، محمد ریاض (اوکاڑہ)، اشفاق احمد (ملتان)، محمد سعید رفیق (جہلم)، امتیاز ندیم (پنڈی گھیب)، محمد یاسر ندیم رزاق (لاہور)، حامد محمود خان (گوجرانوالہ)، سید اظہر علی جعفری (گجرات)، محمد طارق ایوب (راولپنڈی)اور عتیق الرحمان (سرگودھا)شامل ہیں.
یہ حکم فاضل ججز کے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔
