ملتان: ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، ان کے صاحبزادے زین قریشی اور قومی اسمبلی کے امیدوار ایاز علی کی درخواستیںخارج کرنے کا حکم دیا.
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف دائر رٹ درخواستیں مذکورہ درخواست گزاروں کی عدم موجودگی کے باعث خارج کی گئیں۔
پی ٹی آئی کے مذکورہ رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عذرداریوں میںتاخیری حربے استعمال کرنے اور الیکشن پٹیشن کی سست روی سے سماعت کے خلاف ہائیکورٹ ملتان میں رٹ درخواستیں دائر کی تھی۔
تاہم مذکورہ رہنماؤں کی لاہور میں مصروفیت اور پیش نہیںہونے کے باعث درخواستیںعدم پیروی کی بناء پر خارج کی گئیں.