422940 5867693 updates

پنجاب تحفظ جائیداد آرڈیننس 2025ء کے خلاف پی ٹی آئی بھی میدان میں‌آ گئی

لاہور: پنجاب پروٹیکشن آف آنرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ءکےخلاف آئینی درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

درخواست تحریک انصاف کےاراکین پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود اور اعجازشفیع نے دائرکی.Untitled 2025 12 27T162458.276

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ایکٹ کےتحت جائیداد سےمتعلق اختیارات انتظامیہ کودےکرآئین کی خلاف ورزی کی گئی،ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی میں فریقین کووکیل کےذریعےپیش ہونےکی اجازت نہیں ہے.

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سول عدالتوں کادائرہ اختیارختم کرناآئین سےمتصادم ہے،ایگزیکٹو اور عدالتی اختیارات کویکجاکرناعدلیہ کی آزادی پرحملہ ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پراپرٹی آرنرشپ ایکٹ اور اس کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں.

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے مذکورہ آرڈیننس کے تحت اقدامات کو کالعدم قرار دینے کے ساتھ فل بینچ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں