Untitled 2025 12 21T043949.535

مقدمات کی ویڈیو لنک سماعت کے لئے احتجاج، بار ایسوسی ایشنز کا اظہار یکجہتی

ملتان: جنوبی پنجاب میں‌وکلاء اور سائیلین کو سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت کے لئے ویڈیو لنک سہولت نہیں‌ دینے کے خلاف کل احتجاج ہو گا.

سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض‌الحسن گیلانی کی جانب سے کل ہائیکورٹ ملتان بینچ کے احاطہ میں‌عدالت نمبرایک کے سامنے احتجاج کے اعلان پر جنوبی پنجاب کی متعدد بار ایسوسی ایشنز نے بھی اظہار یکجہتی کیا ہے.

Untitled 2026 01 24T191930.703سید ریاض‌الحسن گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں‌کہا کہ جنوبی پنجاب کے وکلاء وسائلان دو سال سے زائد عرصہ سے سراپا احتجاج ہیں کہ سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت بذریعہ ویڈیولنک سہولت ملتان میں مہیا کی جائے۔ جس پر پاکستان کی تمام وکلاء تنظیموں نے اس مطالبہ کی حمایت کی۔

انہوں‌نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے دو مرتبہ مورخہ 2024-04-06 اور 2024-09-27 کو احتجاجی دھر نے بھی دیے گئے اور بالآخر مورخہ 2024-12-26 کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کی منظوری بھی دے دی مگر تا حال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے. اس بارے جب بھی وکلاء نمائندگان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بات کی تو انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عدم تعاون کا عذر لیا۔
Untitled 2026 01 24T191518.313
انہوں‌ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اس رویے کے خلاف کل مورخہ 2026-1-27 بروز منگل کو بوقت 11:30 بجے دن لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے احاطہ میں کورٹ روم نمبر 1 کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے ساتھ دھر نا بھی دیا جائے گا ۔

اس سلسلے میں‌ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان کی صدر سیدہ بشریٰ‌نقوی، جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین، وہاڑی کے صدر راؤ شیراز رضا،جنرل سیکرٹری مطلوب حسین جوئیہ، مظفر گڑھ کے جنرل سیکرٹری سردار امتیاز خان سہرانی،کوٹ ادو کے صدر سردار اقبال خان نمڑدی، جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ‌عمران بھٹی، خانیوال کے صدر مہر محمدرفیق ملانہ، جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ خان پہوڑ، تحصیل بار کبیروالہ کے صدر سردار غلام جیلانی سیال، جنرل سیکرٹری رانا نثار احمد سکھیرا، جہانیاں بار کے صدر چوہدری اعظم حسین ہنجرا، جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم طارق پنوں کی جانب سے جاری بیان میں‌احتجاج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کو درست قرار دیا ہے.

دریں اثناء ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال کی جانب س جاری نوٹس میں‌بتایا گیا ہے کہ صدر محمد اظہر خان مغل کی سربراہی میں‌‌ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا.جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌سے ملاقات میں‌مطالبات بارے بتایا گیا کہ جلد وکلاء کو ویڈیو لنک سہولت بارے خوشخبری ملے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں