یوسف عابد
پاکستان کے موجودہ حالات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر صحافت کے شعبے میں، AI ٹیکنالوجی نے جہاں دنیا بھر میں میڈیا کے میدان میں انقلاب برپا کیا ہے، وہیں پاکستان میں بھی یہ ایک نئی امید کی کرن بن سکتی ہے.
AI ٹیکنالوجی کے ذریعے خبر کی تحقیق، ڈیٹا کا تجزیہ، اور رپورٹس کی تیاری میں تیزی آتی ہے۔یہ صحافیوں کو معمولی کاموں میں وقت ضائع کرنے سے بچاتی ہے اور انہیں بڑی کہانیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع دیتی ہے۔
صحافیوںکے لئےبڑے ڈیٹا سیٹس کو تجزیہ کرنا اور ان میں سے کہانیاں نکالنا AI کے ذریعے ممکن ہے۔یہ خاص طور پر تحقیقی صحافت میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔AI سے چلنے والے ٹولز مثلاً GPT ماڈلز، صحافیوں کو آرٹیکلز، فیچر سٹوریز اور حتیٰ کہ سکرپٹ لکھنے میں مدد دیتے ہیں۔صحافی AI ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نیوز پلیٹ فارم یا یوٹیوب چینل شروع کر سکتے ہیں، جو انہیں روایتی میڈیا کے دباؤ سے آزاد کر سکتا ہے۔
تاہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے منفی اثرات بھی ہیں.جس میں سب سے پہلے تو میڈیا اداروں کا بھی اس ٹیکنالوجی پر منتقل ہوناہےاور اسی بناءپرAI کی وجہ سے صحافت میں آٹومیشن کا عمل بڑھ رہا ہے، جس سے صحافیوں کو ملازمتوں کے خاتمے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
AI سے بننے والی خبریں یا مواد بعض اوقات مذکورہ ٹول کے اپ ڈیٹ نہیںہونے یا چیٹ جی پی ٹی کی طرحسابقہ چند سال کا ڈیٹا نہیںہونے کی وجہ سے غلط ،گمراہ کن یاموجودہ حالات سے مطابقت نہیںرکھنےوالاہو سکتا ہے، جس سے صحافت کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔اسی طرحAI سے چلنے والے سسٹمز کو انسانی جذبات اور تناظر کا ادراک نہیں ہوتا، جس سے مواد میں تعصب یا غیر ذمہ داری کا خطرہ رہتا ہےاوریہ کسی کی دل آزاری یاساکھ کو متاثر کرنے کا باعث بھی بن سکتاہے.
صحافیوں کے لئےآج کے تیز دوریا سب سے پہلےخبرکی دوڑ میںوقت بچانے کے لئے ایسے AI ٹولزموجود ہیں جن سے وہ استفادہ کرسکتے ہیں جن میں…..
1. Content Creation Tools:
ChatGPT: آرٹیکلز لکھنے، مواد کا تجزیہ کرنے اور کہانیاں تیار کرنے کے لیےہے۔
Jasper AI: مارکیٹنگ اور صحافت کے لیے تحریری مواد تیار کرنے کا ایک اور مؤثر ٹول ہے۔
2. Data Analysis Tools:
Tableau اور Power BI: ڈیٹا ویژولائزیشن اور تجزیے کے لیےبہت بہترین ٹول ہے۔
اسی طرح Google Trends: موجودہ موضوعات اور رجحانات کو سمجھنے کے لیےکافی ممدوومعاون ثابت ہوتاہے.
3. Fact-Checking Tools:
Snopes اور FactCheck.org جیسے پلیٹ فارمزآج کے دورمیںبہت ہی اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہً مس انفارمیشن،ڈس انفارمیشن اور مال انفارمیشن کے دورمیںصحافیوں کے لئے ان ٹولز کو سمجھنااور ان سے استفادہ کرنابے حدضروری ہے۔سوشل میڈیاپر تیزی سے پھیلنے والی خبریاانفارمیشن کواپنے لئے اسمتعال کرنے سے قبل اس طرحکے ٹولز کے ذریعےفیکٹ چیک کرنابے حدضروری ہےاورایسے ٹولز سے استفادہ نہیںکرنے کی وجہ سےانفارمیشن کاجدیددورہونے کے باوجودمیڈیامیںخبرباؤنس ہونے کا سلسلہ ذیادہ بڑھتاجا رہاہے.
4. Video and Audio Editing Tools:
Descript: آڈیو اور ویڈیو مواد کی ایڈیٹنگ کے لیے AI پر مبنی ٹول۔
Adobe Premiere Pro AI Tools: ویڈیوز کی خودکار ایڈیٹنگ کے لیے۔
CapCut اور Canva ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کے لئے آسان ترین ٹولزہیںاور صحافیوںکو اپنے روزمرہ کام اور چھوٹے پیمانے پر اپنے پلیٹ فارم کے لئے کسی کی مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اس کے لئے اضافی اخراجات کرنے کی ضرورت پڑتی ہے.
تاہم صحافیوں کے لیےضروری ہے کہ وہAI کو صرف معاون کے طور پر استعمال کریں: اسے متبادل نہیں سمجھیں بلکہ اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے ایک مددگار ٹول کے طور پر اپنائیں۔ان ٹولز کو استمعال کرتے ہوئےاخلاقیات پر توجہ دیتے ہوئے AI کے ذریعے مواد تخلیق کرتے وقت حقائق کی جانچ اور مواد کی شفافیت کو یقینی بنائیں۔ صرف اپنی مہارتوں میں اضافہ کرنے کےلئے AI ٹولز کے ساتھ کام کرنے کی مہارت سیکھیں تاکہ موجودہ دور کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ رہ سکیں۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاکستانی صحافیوں کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہو سکتی ہے، بشرطیکہ اس کا استعمال ذمہ داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے تحت کیا جائے۔ موجودہ معاشی حالات اور بیروزگاری کے مسائل کے پیش نظر، صحافی AI ٹولز کا استعمال کرکے نہ صرف اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے لئےنئے مواقع بھی پیدا کر سکتے ہیں۔