ajay banga visit gordwara

پاکستانی نوجوانوں کے مسائل،آئندہ 10 برسوں میں ملازمتیں بڑھانی ہوں‌گی،صدرعالمی بینک

ویب نیوز:صدر عالمی بینک اجے بنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی، پاکستان میں ہر سال 25 سے 30 لاکھ نئی ملازمتیں ضروری ہیں۔

عالمی بینک کےصدراجےبنگا نےبین االاقوامی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہانوجوان آبادی کو روزگار نہیں ملا تو بے روزگاری، بدامنی، ہجرت بڑھے گی.
Untitled 2026 02 06T183831.217
اجے بنگا کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ سالانہ 4 ارب ڈالر کی شراکت داری کرے گا۔

صدرعالمی بینک نےکہا نوکریوں کا 90 فیصد حصہ نجی شعبہ پیداکرتا ہے،زراعت سے ایک تہائی روزگار پیدا ہو سکتا ہے،بجلی کاشعبہ سب سےبڑا مسئلہ،اصلاحات فوری ضروری ہیں،بجلی نقصانات معیشت اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ سولرتوانائی فائدہ مند مگر نظام کی بہتری ضروری ہے،صحت، انفرا اسٹرکچر، سیاحت، زراعت میں زیادہ روزگارکےمواقع ہیں، ماحولیاتی تحفظ کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں