Untitled 2026 02 06T181218.298

ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ شروع

اسلام آباد:رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

مہنگائی سالانہ بنیاد پر بڑھ کر 4.84 فیصد ہوگئی۔ ایک سال میں ٹماٹر 80 فیصد، آٹا 35 جبکہ گیس 30 فیصد تک مہنگی ہوئی۔
Untitled 2026 02 06T181208.450
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی اعشاریہ صفرنو فیصد اضافے سے سالانہ بنیاد پر 4.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ٹماٹر، پیاز، لہسن، دال ماش، مونگ، مٹن، چینی، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جبکہ گندم کے آٹے اور انڈوں سمیت 13 چیزیں سستی ہوئیں۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.78 فیصد مہنگے ہوئے۔ اوسط قیمت 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔ پیاز بھی مہنگے، اوسط قیمت 70 روپے کلو رہی۔ لہسن پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 464 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔

چینی معمولی مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 156 روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے ڈیزل کی قیمتوں میں 4.35فیصد تک اضافہ ہوا۔ البتہ آٹا 2.89فیصد، انڈے 2.86فیصد اور دال مسور 1.26فیصد تک سستی ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں