WhatsApp Image 2025 01 08 at 03.54.15

خواتین پر تشدد کی روک تھام وقت کی ضرورت ہے،کلثوم ثاقب

ڈائریکٹر جنرل پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، کلثوم ثاقب نے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین اور ویمن پولیس اسٹیشن ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر منیزہ منظور بٹ نے واک سینٹر سے متعلقہ مختلف شعبہ جات کے حوالہ سے بریفنگ دی اور تمام شعبہ جات کادورہ کرایا.اس موقع پرڈائریکٹر جنرل نے خصوصی طور پر خواتین کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہیلپ لائن 1737،فرنٹ ڈیسک،محرر آفس سمیت دیگر شعبہ جات کے ریکارڈ کو ملاحظہ کیا اور تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کی.
کلثوم ثاقب کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے معاشرتی تاریکی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے.انہوں نے افسران اور سٹاف کو ہدایت کی یہاں آنے والی خواتین، شہریوں کےساتھ عزت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل توجہ سے سن کر حل کریں.انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تشدد سے روک تھام کے لیے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین، اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جہاں ایک چھت کے نیچے متاثرہ خواتین کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں.انہوں نےمزیدکہاکہ خواتین اپنے خلاف ہونے والی زیادتی،ظلم، تشدد، بارے قانونی امداد اور دادرسی حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے واک سینٹر میں موجود سائلین سے ملاقات کی ان کےمسائل پوچھے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر منیزہ منظور بٹ اور ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن ارم حنیف کی کارکردگی کو بھی سراہا.

اپنا تبصرہ لکھیں