WhatsApp Image 2025 03 19 at 08.26.44

نقول فیس میں‌امتیازی سلوک پر ملتان بینچ میں‌احتجاج کی تیاری مکمل، ملتان بارز لاتعلق

ملتان: لاہور ہائیکورٹ‌کے بینچز میں‌نقول فیس میں‌ امتیازی سلوک پر وکلاء کی جانب سے ہائیکورٹ‌ملتان بینچ میں احتجاج کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے.

اس ضمن میں‌ کل بروز سوموار ساڑھے 11 بجے دن نقول برانچ ہائیکورٹ‌ملتان بینچ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا.

اس سے قبل بھی ملتان کے وکلاء کی جانب سے 500 روپے اضافی نقول فیس عائد کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، جو کئی ہفتوں سے جاری ہے.

خیال رہے کہ ہائیکورٹ کے بینچز میں‌ عائد نقول فیس کے ساتھ 500 روپے کی ٹکٹ عائد کرنے پر سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ا یشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کی جانب سے احتجاجی تحریک شروع کی گئی، اور اضافی نقول فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا، جس میں‌ملک بھر کی متعدد بار ایسوسی ایشنز نے بھی اظہار یکجہتی کیا، جبکہ چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنے کے ساتھ صدر مملکت کو بھی خط لکھا گیا.

اب کل ہونےو الے احتجاج پر بھی جنوبی پنجاب کی کئی بار ایسوسی ایشنز نے کل ہڑتال کرنے اور احتجاج میں‌شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم وکلاء میں‌ یہ امر بھی زیر بحث ہے کہ ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ‌بار ایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے ابھی تک احتجاج کی حمایت یا مخالفت میں‌کوئی بیان سامنے نہیں‌آیا ہے.

سابق صدر ہائیکورٹ‌بار ملتان سید ریاض الحسن گیلانی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک محبوب سندیلہ اور سینیئر ایڈووکیٹ‌نشید عارف گوندل اور سید زاکر حسین نقوی نے اپنے بیان میں‌کہا ہے کہ وہ وکلاء اور سائلوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں‌ان کا مطالبہ صرف یکساں‌ اور فوری انصاف ہے.

وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کا شکار جنوبی پنجاب کے عوام پر 500 روپے نقول فیس واپس لینے کے ساتھ سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت کے لئے ملتان بینچ میں‌ویڈیولنک سہولت فراہم کی جائے.

اپنا تبصرہ لکھیں