اسلام آباد: پاورڈویژن کی جانب سے نئی سولر پالیسی پر ورکنگ فائنل مرحلے پر پہنچ گئی ہے ، نیٹ میٹرنگ اور گراس میٹرنگ کے حوالے سے بیشتر تجاویز تیار کرلی گئیں.
زرائع کے مطابق اس پالیسی میں نیٹ میٹرنگ کے مکمل خاتمے کی تجویز بھی شامل ہے.
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ نافذ کی جائے گی، نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح بھی طے ہو گی، سولر سے بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے کا امکان ہے.
اس طرح نئی سولر پالیسی کا اطلاق پرانے سولر صارفین پر نہیں کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، نئی سولر پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی.
زرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے دیگر صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
تاہم نیٹ میٹرنگ ختم ہونے سے شہریوںکے لئے نئی مشکلات اور کاروباری امور پر بھی اثرات پیدا ہونے کے امکانات ہیں.