لاہور: پنجاب بیوروکریسی میںتقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، سب سے ذیادہ تقرر و تبادلے جنوبی پنجاب میںکئے گئے ہیں.
اس سلسلے میںجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) پلاننگ این ڈویلپمنٹ بورڈ عبدالرؤف کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ان کی جگہ اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ویلپمنٹ بورڈ صائمہ صادق کو تعینات کیا گیاہے.
ڈپٹی سیکرٹری ہوم انیق انور کو ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عائشہ خان کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے.
ڈپٹی سکرٹری ہیلتھ شرجیل شاہد کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے.
ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان جہانگیر احمد کو ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان قدسیہ ناز کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا.
ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب عابدہ فرید کو ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا.
ڈپٹی سیکرٹری زراعت عابد شوکت کو ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس پنجاب تعینات کر دیا گیا.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لودھراں اسد علی کو ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے ملتان تعینات کردیا گیا.
ڈپٹی سیکرٹری ٹوارزم احمد فراز کو چیئرپر سن پنجاب ریونیو اتھارٹی کو رپورٹکرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
تعیناتی کی منتظر سندس حارث کو محکمہ سروسز میںڈپٹی سیکرٹری پی ایم آر یو تعینات کر دیا گیا.
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سروسز جنوبی پنجاب علی عاطف کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ظہور حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سروسز جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ غازی خان سیف الرحمن کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان تعینات کردیا گیا.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فیصل آباد قیصر جاوید کو ڈائریکٹر فیصل آباد ڈوپلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا، جبکہ تعیناتی کی منتظر زینب جہاندار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فیصل آباد تعینات کردیا گیا.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ خرم شہزاد کو سیکرٹری پنجاب ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ کی صوابدید پر بھجوادیا گیا، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ عامر محمود کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ تعینات کردیا گیا.
محمدعرفان کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا.