hajj 1

عازمین حج پر 1.67 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج کے عازمین پر ایک ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Untitled 2025 12 24T055224.774
سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والوں کو فضائی کرائے کی مد میں اضافی ادائیگی کرنا پڑے گی۔

سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کو فضائی کرائے کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 67 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا پڑیں گی۔

زرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کا 4 فضائی کمپنیوں سے معاہدہ حج زائرین پر مزید مالی بوجھ کا سبب بنا۔

مستند ذرائع کے مطابق اس سال سرکاری سکیم کے تحت ہر حاجی فضائی کرائے کی مد میں 14 ہزار روپے اضافی ادا کرے گا ۔ فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے مطابق ریٹرن ایئر ٹکٹ 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گا۔

گزشتہ حج کیلئے فضائی کرایہ 2 لاکھ 24 ہزار روپے فی کس وصول کیا گیا تھا ۔

معاہدے کے مطابق سرکاری عازمین کو سفری خدمات پی آئی اے ، سعودی ایئرلائن اور 2 نجی فضائی کمپنیاں فراہم کریں گی۔

سرکاری حج سیکم کے تحت اس سال 1 لاکھ 19 ہزار 210 عازمین حج کریں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں